مذاکرات کے اس راونڈ میں، عمان اور اٹلی میں گزشتہ دو سیشن کی طرح، ایرانی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو وائٹیکر، امریکی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
ایران کے سفارتی مشن کے مطابق، مذاکرات کے تیسرے راونڈ میں ماہرانہ اور تکنیکی بات چیت بھی شامل ہو گی۔ اسی مناسبت سے ایران کی ماہرین کی ٹیم کی سربراہی مجید تخت روانچی، عراقچی کے سیاسی امور کے نائب اور قانونی اور بین الاقوامی امور کے انچارج کاظم غریب آبادی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب مائیکل اینٹن امریکی ماہرین کی ٹیم کے سربراہ ہیں۔ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے صدرارتی دور میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان تھے۔
مذاکرات کا یہ راونڈ، پچھلے دو سیشن کی طرح، ایک دن منعقد ہوگا، تاہم، یہ دیکھتے ہوئے کہ مذاکرات میں تکنیکی اور ماہرین کی سطح کے مسائل شامل ہیں اور تفصیلات کا جائزہ لیا جائے گا، لہذا کہ ضرورت پڑنے پر اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ