ارنا کے مطابق ترکیہ میں منعقدہ اسکولی طلبا طالبات کے بین الاقوامی ریاضی مقابلوں میں حصہ لینے والی ایرانی ٹیم کے مینیجر محمد رضا خسروی نے بتایا کہ یہ مقابلے، ابتدائی اور فائنل، دو مرحلوں میں انجام پائے۔
انھوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلہ گزشتہ برس کے جنوری اور فروری مہینوں آن لائن منعقد ہوا جس میں، دنیا کے 35 ملکوں کے 27 ہزار 350 طلبا وطالبات نے حصہ لیا۔
ترکیہ کے ریاضی کے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے والی ایرانی اسکولی ٹیم کے مینیجر نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں حصہ لینے والوں میں سے ڈیڑھ ہزار سے کچھ زائد کو فائنل کے لئے منتخب کیا گیا اور فائنل مقابلے 17 سے 22 اپریل تک ترکیہ کے شہر انتالیا میں منعقد ہوئے۔
محمد رضا خسروی نے بتایا کہ فائنل میں ایران کی پرنیان حیدریان اور آنوشا عبدی نے ورلڈ اسٹار کپ جیتنے کے ساتھ ہی چاندی کے تمغے بھی حاصل کئے اور اسی طرح فاطمہ مازینی اور آوا دژا گاہ نے کانسی کے تمغے حاصل کئے ۔
آپ کا تبصرہ