ایرانی نمائندے نے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں پوپ فرانسس کو خراج عقیدت پیش کیا

تہران - ارنا - ثقافت کے وزیر جو پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے روم میں موجود ہیں، نے صدر ایران کی جانب سے پوپ فرانسس کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

صدر ایران مسعود پزشکیان کی جانب سے وزیر ثقافت سید عباس صالحی پوپ فرانسس کے جنازے میں شرکت کے لیے روم گئے ہیں۔

انہوں نے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں پوپ فرانسس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پوپ فرانسس کے انتقال کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر پزشکیان نے عالمی مسیحی برادری اور کیتھولک چرچ کے پیروکاروں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مذاہب کے درمیان امن، انصاف، ڈائلاگ اور بقائے باہمی کے فروغ کے لیے ان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .