ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر ایران امریکا بالواسطہ مذارکرات جاری رہنے کی خبر دی ہے۔
انھوں نے لکھا ہے کہ ایران امریکا بالواسطہ مذآکرات سنجیدہ ماحول میں جاری ہیں اور پابندیوں کے موثر خاتمے اور ایران کے ایٹمی پروگرام کی پر امن ماہیت کے حوالے سے اعتماد سازی نیزپر امن ایٹمی توانائی سے استفاد ے کے ایران کے حق کے محفوظ رہنے کے بارے میں دونوں فریقوں کے نظریات اور موقف، عمانی فریق کے ذریعے ایک دوسرے کو منتقل کئے جارہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ