شیخ نعیم قاسم: غزہ تاریخ میں جلی حروف سے لکھا جائے گا / مزاحمت نے جو چاہا حاصل کرلیا

تہران (ارنا) لبنانی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے غزہ پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کا نام قربانیوں کی تاریخ میں جلی حروف سے لکھا جائے گا۔

المنار نیٹ ورک کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ مزاحمتی محاذ اور فلسطینی عوام نے اسرائیل کے بڑے منصوبے کو شکست دی ہے۔ ہم فلسطینی عوام اور مزاحمت کاروں کو جنگ بندی کے معاہدے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جو مزاحمت کی ثابت قدمی کو ظاہر کرتا ہے۔ مزاحمت نے وہ حاصل کر لیا جو وہ چاہتا تھا، لیکن دشمن اپنے ارادوں کی تکمیل میں ناکام رہا۔

انہوں نے تاکید کی کہ غزہ کا نام قربانیوں کی تاریخ میں جلی حروف سے لکھا جائے گا۔ صیہونی حکومت کے اندرونی اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں اور اس کا واحد حل فلسطین کی اس کے اصل مالکان کو واپسی ہے۔

لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ میں لبنانی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے تاکہ ظلم کا یہ سلسلہ ختم ہو۔

انہوں نے کہا کہ لبنانی جنگ بندی معاہدے کا تعلق خاص طور پر جنوبی دریائے لیطانی سے ہے۔ اور اللہ کا شکر ہے کہ ہم اس میں سرخرو ہوئے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ لبنان میں حزب اللہ کی اسرائیلی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی غزہ میں فتح کا عنصر ہے۔ ہم نے لبنان میں مزاحمت کو اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں ختم ہونے سے بچایا اور لبنانی مزاحمت امریکی منصوبے اور اسرائیلی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے یمن، انصار اللہ تحریک کے سربراہ، عراقی عوام اور اس کی مذہبی اتھارٹی اور فلسطینی کاز کی حمایت میں عراقی پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن کو بھی مبارکباد پیش کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .