جمعہ کے روز ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ روز ایک ڈرون طیارے نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کی ایک ٹولی کو نشانہ بنایا۔اس ڈرون حملے میں 31 صیہونی فوجی زخمی ہوئے۔
خبر رساں ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ گزشتہ رات جنوبی لبنان میں ہونے والی جھڑپوں میں زخمی ہونے والے 3 صیہونی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
صیہونی میڈیا نے اب سے چند گھنٹے قبل اعتراف کیا ہے کہ ایک ڈرون لبنانی سرزمین سے راس الناقورہ کے مقبوضہ علاقے میں داخل ہوا جس کے بعد خطرے کے سائرن بجائے جانے لگے۔
گزشتہ روز (جمعرات کو) اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعتراف کیا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے 13 فوجی حزب اللہ کے حملوں میں زخمی ہوئے۔
صہیونی فوج نے 22 ستمبر سے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملوں کا آغاز کیا تھا اور یہ جارحیت اب تک جاری ہے۔
لبنان کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں اب تک 2300 سے زائد لبنانی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ