مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے ایران کے صدر کو مبارکباد کے پیغامات

تہران (ارنا) مختلف ممالک کے سربراہان نے اپنےالگ الگ پیغامات میں صدر ایران کو نئے ایرانی سال اور عید الفطر پر مبارکباد پیش کی۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، کروشیا، ترکی، پولینڈ، بلغاریہ، آرمینیا، آسٹریا، کرغزستان، وینزویلا، تاجکستان، بنگلہ دیش، ترکمانستان، ویتنام، بوسنیا و ہرزیگووینا کے صدور، عمان کے سلطان، اردن کے بادشاہ اور آرمینیا کے وزیراعظم نے اپنے الگ الگ پیغامات میں سید ابراہیم رئیسی اور ایران کے عوام کو نئے شمسی سال کی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نئے سال میں تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون کو وسعت دی جائے گی۔

تاجکستان کے صدر اور بنگلہ دیش کے وزیر اعظم نے ایران کے صدر کو عید الفطر کی آمد پر مبارکباد پیش کی اور اپنے پیغامات میں، اطاعت کی قبولیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سید ابراہیم رئیسی، حکومت اور ایران کے عوام کی کامیابیوں کے لیے مشترکہ کوششوں کے جاری رہنے پر مبارکباد پیش کی اور باہمی تعاون کے فوائد کے مطابق اچھے تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .