صیہونی حکومت کے جرائم کا جواب دیا جائے گا / ایران اور لبنان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو

تہران (ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزرائے خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور اور لبنان عبداللہ بوہبیب نے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ امیرعبداللہیان نے اس گفتگو میں کہا کہ صیہونی حکومت کا جرائم کا جواب دیا جائے گا۔

لبنان کے وزیر خارجہ نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے کونسلر افئیرسیکشن پر صیہونی حکومت کے حملے کے حوالے سے لبنان کی حکومت اور عوام کی طرف سے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ  تمام بین الاقوامی معاہدوں کے خلاف ورزی ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

لبنان کے وزیر خارجہ نے بھی لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی مسلسل دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ لبنان کی حکومت، عوام اور مزاحمتی قوتیں ان دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اس گفتگو میں کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم کی ہمہ جہت حمایت کو دیکھتے ہوئے اس حکومت کے جارحانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کے لیے امریکہ کو جوابدہ ہونا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کا جرائم کا جواب دیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .