ایرانی سفارتخانہ
-
فلسطین کی خود مختار ریاست کہاں بنے گی ؟
سیاستجعلی نقشہ کے ساتھ نیتن یاہو کے ڈرامے پر ایران کا رد عمل
تہران۔ ارنا- لندن میں ایران کے سفارت خانہ نے صیہونی وزیر اعظم کی جانب سے حالیہ موقف پر ایکس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے: نیتن یاہو نے غیر ملکی صحافیوں سے خطاب کے دوران ایک ایسا نقشہ استعمال کیا جس میں غرب اردن کا وجود ہی نہيں ہے لیکن فریب کاری کے ساتھ وہ بدستور دو ریاستی راہ حل کی بات کر رہے تھے! تو یہ خودمختار فلسطینی ریاست بنے گی کہاں ؟
-
سیاستغزہ جنگ پر برطانیہ کا دوہرا معیار، ایران نے سخت تنقید کی
لندن - ارنا - لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے مغربی ایشیا کے حالات کے سلسلے میں برطانوی حکومت کے دوہرے موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک ایسے حالات میں غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے کہ جب فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات اور شہداء کی بڑھتی تعداد کے کی طرف سے آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔
-
سیاستاولمپک گیمز میں سیریل کلرز اور نسل کشوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، لبنان میں ایرانی سفارت خانہ
تہران (ارنا) لبنان میں ایران کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ اولمپک گیمز میں سیریل کلرز اور نسل کشوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ یہ نہ صرف کھیلوں کے عالمی ایونٹ میں نسل پرستوں کی موجودگی سے متعلق ہے، بلکہ اسے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کے بارے میں ہے تاکہ معصوموں کے خون سے رنگین ریکارڈ کو صاف کیا جا سکے۔
-
دنیاعرض تعزیت کے لئے ایران کے سفارتخانوں میں سفیروں، شخصیات اور عوام کی مسلسل آمد و رفت برقرار ہے۔
لندن/ ارنا- لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے میں گزشتہ چند روز سے دیگر ممالک کے سفیروں، سیاسی اور دیگر اہم شخصیات کی مسلسل آمد و رفت برقرار ہے۔
-
سیاستپاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا بیان: اسرائیل کی کسی بھی قسم کی حمایت عالمی برادری کی خواہشات کے خلاف ہے
اسلام آباد (ارنا) پاکستان میں ایران کے سفارتخانے نے یوم نکبہ کے موقع پر غزہ میں جنگ کے روکنے کے عمل میں خلل ڈالنے اور لوگوں کے قتل عام میں امریکہ کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی طرف سے کسی بھی قسم کی قانونی اور جنگی عمل کی حمایت ناقابل قبول ہے اور یہ عالمی برادری کی مرضی کے خلاف ہے۔
-
سیاستایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
بنجول (ارنا) ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے تہران ریاض تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
-
سیاستاسلامی جمہوریہ ایران قومی سلامتی کے معاملے میں کوئی کمپرومائز نہیں کرے گا، ناصر کنعانی
تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے ثابت کر دیا کہ وہ قومی سلامتی کے معاملے میں کوئی کمپرومائز نہیں کرے گا اور بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کے تحت قومی سلامتی کا دفاع کرتا رہے گا۔
-
دفاعایرانی سفیر: صیہونی حکومت کی شرانگیزیاں جاری رہیں تو پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے
لندن (ارنا) روم میں ایرانی سفیر نے شام میں ایرانی سفارت خانے کے خلاف صیہونی جارحیت کے خلاف ایران کے دفاعی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت کی شرانگیزیاں جاری رہیں تو ہم اسے دندان شکن جواب دینگے۔
-
سیاستحسین امیرعبداللہیان اور انتونیو گوٹیرس کی ملاقات، ایرانی سفارت خانے پر صیہونی حملے کی مذمت
تہران (ارنا) ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
امیرعبداللہیان کی نیویارک پہنچنے پر صحاقیوں سے گفتگو
سیاستہم نے آپریشن وعدہ صادق سے پہلے اور بعد میں امریکہ کو پیغام بھیجا تھا، ایرانی وزیر خارجہ
تہران (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ مسئلہ فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے جہاں آپریشن وعدہ صادق سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا ہم نے آپریشن وعدہ صادق سے پہلے اور بعد میں امریکہ کو پیغام بھیجا تھا۔
-
بین الاقوامی امور میں ایرانی عدلیہ کے وائس پریذیڈنٹ کاظم غریب آبادی
دفاعاسلامی جمہوریہ ایران اپنے مفادات اور سلامتی پر کسی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کرے گا، کاظم غریب آبادی
تہران (ارنا) بین الاقوامی امور میں ایرانی عدلیہ کے وائس پریذیڈنٹ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے مفادات اور سلامتی پر کسی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کرے گا خواہ وہ حملہ کسی تیسرے ملک کی سرزمین پر ہو اور کسی بھی جارحیت کا براہ راست اور سخت جواب دے گا۔
-
پاکستانپاکستانی رکن پارلیمنٹ: ایران غزہ کے عوام کی حمایت میں آگے بڑھنے والا واحد ملک ہے
اسلام آباد (ارنا) پاکستان کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ ہمارے لیے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کا واحد ملک ہے جو غزہ کے مظلوم عوام کی مخلصانہ مدد کررہا ہے۔
-
وعدہ صادق آپریشن کے بارے میں ایران اور روس کے صدورکی ٹیلی فون پر گفتگو
دفاعایران کے مفادات کے خلاف کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیں گے، ایرانی صدر
تہران (ارنا) ایران کے صدر نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ جارح کو سزا دینے کے مقصد سے وعدہ صادق آپریشن آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام پایا، کہا کہ ہم ایران کے مفادات کے خلاف کسی بھی اقدام کا پہلے سے زیادہ سخت، وسیع اور بھرپور جواب دیں گے۔
-
دفاعصیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے کیا ایک اور صیہونی انٹیلی جنس کی ناکامی کا پردہ فاش
تہران (ارنا) صہیونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ملٹری انٹیلیجنس ڈیپارٹمنٹ نے اندازہ لگایا تھا کہ شام میں IRGC کمانڈروں کے قتل کا ردعمل ایران کے اتحادیوں کے ذریعے ہو گا اور ایران براہ راست کارروائی نہیں کرے گا، جبکہ یہ اندازہ غلط تھا۔
-
دفاعیمن کے اقدامات غزہ کے عوام کے حق میں تاریخ رقم کریں گے، صدر ایران
تہران (ارنا) صدر ایران نے یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ کے ساتھ بات چیت میں فلسطینی قوم کی نسل کشی کو روکنے کے لیے یمن کے جرأت مندانہ اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے اقدامات غزہ کے عوام کے حق میں تاریخ رقم کریں گے۔
-
دفاعصدر ابراہیم رئیسی: ایران کے خلاف چھوٹی سے چھوٹی کارروائی کا سخت ترین جواب دیا جائے گا۔
تہران (ارنا) صدر ایران نے امیر قطر کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں تاکید کی کہ ہم پہلے ہی باضابطہ طور پر اعلان کر چکے ہیں، جارح کو سزا دینے کے مقصد سے آپریشن وعدہ صادق کامیابی کے ساتھ انجام پایا۔ اب ہم اعلان کرتے ہیں کہ ایران کے مفادات کے خلاف چھوٹی سے چھوٹی کارروائی کے خلاف سخت، وسیع اور دردناک جواب دیا جائے گا۔
-
پاکستانایران کی اینٹی صیہونی کارروائی اور پاکستانی میڈیا کا تبصرہ
اسلام آباد (ارنا) غاصب صیہونی حکومت کی دہشتگردی کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جوابی کارروائی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کی پاکستانی میڈیا میں وسیع کوریج کے ساتھ ساتھ نیوز چینلز نے اپنی بریکنگ نیوز میں رپورٹ کیا کہ ایران نے براہ راست اسرائیل کو نشانہ بنایا ہے۔
-
دفاعایران اسرائیل کی اگلی غلطی کا بہت سخت جواب دے گا، باقری
تہران (ارنا) ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری نے کہا ہے کہ اگر صیہونیوں نے ایران کی سرزمین پر دوبارہ نظر ڈالی تو ان کو پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب ملے گا۔
-
دفاعصیہونی حکومت پر حملہ ایران کا ضروری اور مناسب اقدام تھا، ایران کی وزارت خارجہ
تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران خطے میں کشیدگی کا خواہاں نہیں ہے مگر بین الاقوامی قوانین کے تحت کسی بھی جارح کو روکنے اور اسے سزا دینے کا مجاز ہے، کہا کہ صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام کے جواب میں صیہونی فوجی اہداف پر حملہ ایران کا ضروری اور مناسب ردعمل تھا۔
-
انفوگرافکس اور پوسٹرصیہونی حکومت کو سزا دی جائے گی، رہبر انقلاب اسلامی
رہبر انقلاب اسلامی نے خطبہ عید الفطر میں فرمایا کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر صیہونی حملہ ہماری سرزمین پر حملہ کرنے کے مترادف ہے۔ خبیث حکومت نے غلطی کی، اسے سزا ملنی چاہیے اور اسے سزا ملے گی۔
-
دنیاناوابستہ تحریک کے 121 رکن ممالک کی شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کی مذمت
نیویارک (ارنا) ناوابستہ تحریک کے 121 رکن ممالک کے نمائندوں نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتی مرکز پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
-
معاشرہرہبر انقلاب اسلامی ایران، ایرانی سفارت خانے پر حملہ ایرانی سرزمین پر حملہ ہے، اسرائیلی حکومت کو سزا دی جائے گی
تہران (ارنا) ایران کے سپریم لیڈر نے تہران میں عیدالفطر کی نماز کے دوران اپنے خطبات میں دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کو ایرانی سرزمین پر حملے کے مترادف قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اسرائیل کی حکومت کو سزا ملنی چاہیے اور اسے سزا دی جائے گی۔
-
دفاعسپاہ پاسداران کی بحری فورس کے کمانڈر: صہیونیوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا مگر ہم جلد بازی یا جذباتی طور پر جواب نہیں دیں گے
تہران (ارنا) سپاہ پاسداران کی بحری فورس (IRGC) کے کمانڈر سردار تنگسیری نے المیادین کے ساتھ ایک انٹرویو میں دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے کونسلر افئیر سیکشن پر صیہونی فوج کے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران بھرپور جواب دے گا مگر جذباتی طور پر یا جلد بازی سے کام نہیں لے گا۔
-
دنیاہم خطے میں کشیدگی میں اضافے سے پریشان ہیں، اقوام متحدہ کے ترجمان
نیویارک (ارنا) اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر صیہونی حملے اور تہران کی جانب سے تل ابیب کو متوقع جواب کی وجہ سے مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافے کے امکان کے بارے میں کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی میں اضافے سے پریشان ہیں۔
-
سیاستایران یمن کے امن مذاکرات کے عمل کی حمایت کرتا ہے، امیرعبداللہیان
مسقط (ارنا) یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے سینئر نمائندے کے ساتھ ملاقات میں امیرعبداللہیان نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی جانب سے یمن کےامن مذاکرات کی حمایت کا اعلان کیا اور یمن پر امریکی اور برطانوی حملے کو ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا۔
-
تصویردمشق میں ایرانی سفارت خانے کے شہداء کے اعزاز میں تقریب
تھران (ارنا) دمشق میں ایرانی سفارت خانے کی کونسلر افئیر بلڈنگ پر صیہونی دہشت گردانہ میزائل حملے کے شہداء کی یاد میں تقریب اتوار کی صبح (7 اپریل 2024) تہران کے حسینیہ فاطمہ الزہرہ میں حکومتی اور فوجی حکام کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
-
دفاعامریکہ کو اسرائیل کے فوجی / انٹیلی جنس اہداف پر ایران کے ممکنہ حملے پر تشویش ہے، NBC
تہران (ارنا) NBC نے باخبر امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ تہران دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر فضائی حملے کے جواب میں اسرائیل کے اندر انٹیلی جنس یا فوجی اہداف پر حملہ کرسکتا ہے اور واشنگٹن کو اس پر تشویش ہے۔
-
سیاستیوم قدس فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے دفاع کے لیے ایک عالمی مہم ہے، پاکستان میں ایرانی سفارتخانہ
اسلام آباد (ارنا) پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم قدس ناجائز صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے تشدد، قتل اور امتیازی سلوک کی مذمت اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے دفاع کے لیے ایک بڑھتی ہوئی عالمی مہم ہے۔
-
دفاعصیہونی حکومت کے جرائم کا جواب دیا جائے گا / ایران اور لبنان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو
تہران (ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزرائے خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور اور لبنان عبداللہ بوہبیب نے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ امیرعبداللہیان نے اس گفتگو میں کہا کہ صیہونی حکومت کا جرائم کا جواب دیا جائے گا۔
-
دفاعصیہونی فضائیہ ریڈ الرٹ
تہران (ارنا) صیہونی ذرائع ابلاغ نے بدھ کی شب بتایا ہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بعد تہران کی جانب سے جوابی کارروائی کے خوف سے اس حکومت کی فضائیہ پوری طرح چوکس ہے۔