ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے آج بروز اتوار کو کہا کہ امریکی حکام اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد سیاسی دعوؤں اور غیر قانونی اقدامات کے تسلسل میں ایران اور روس کے درمیان معمول دفاعی اور فوجی تعاون پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ امریکی پروپیگنڈہ مہم، جو کہ جھوٹ اور فریب پر مبنی ہے، مختلف مقاصد کے ساتھ چلائی جاتی ہے، جن میں اسلامی جمہوریہ ایران پر سیاسی دباؤ ڈالنا، ایران فوبیا کو ہوا دینا اور اس کی جنگی جنون پر پردہ ڈالنا شامل ہے۔
ایران اپنی خارجہ پالیسی کو مرتب کرنے میں کسی سے اجازت نہیں لے گا
کنعانی نے کہا کہ جیسا کہ ہم نے کئی بار کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعاون؛ مشترکہ مفادات کے دائرے میں اور دونوں ممالک کے بین الاقوامی حقوق اور ذمہ داریوں کے مطابق پھیل رہا ہے اور کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے قومی مفادات کے مطابق اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے خارجہ تعلقات کو آزادانہ طور پر منظم کرتا ہے اور کسی سے اجازت نہیں لیتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ