سی آئی اے کا ایک آلودہ ذریعہ فرانسیسی صدر کی قیادت کر رہا ہے: ایرانی وزیر انٹیلی جنس

تہران، ارنا – ایرانی وزیر انٹیلی جنس نے مغربی حکام کے بعض مواقف کے بارے میں کہاہے کہ بعض اوقات ان کے اقدامات اور مواقف اتنے حقیر ہوتے ہیں جو آپ حیران رہ جاتے ہیں۔

یہ بات  علامہ سید اسماعیل خطیب نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے مغربی حکام کے بعض مواقف کا حوالہ دیتے ہوئے بعض اوقات ان کے اقدامات اور مواقف اتنے حقیر ہوتے ہیں جو آپ حیران رہ جاتے ہیں اور یہ اقدامات جواب دینے کے قابل نہیں ہے۔ کیا آپ سڑک پر منشیات کے عادی ایک فرد کا جواب دینے پر تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی ایک خاتون نے ایک ترقی یافتہ یورپی ملک کے صدر کے ساتھ ملاقات کی ہے اور اب یہ صدر اس بیوقوف عورت کے الفاظ کو دہراتا ہے۔ آپ اس عورت کی شخصیت اور پس منظر پر ایک نظر ڈالیں۔ کھلی اور خفیہ دستاویزات کے مطابق وہ امریکی انٹیلی جنس سروسز کیلیے کام کرتی ہے۔ اس خاتون نے یورپ کے ایک اور ترقی یافتہ ملک کے چانسلر کے ساتھ بھی ملاقات کر کے ایران مخالف بات کی ہے۔  اس عورت نے کینڈین وزیر اعظم کے ساتھ  ملاقات کی ہے اور  کینیڈا کے وزیر اعظم نے بھی ایک ٹویٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے حالیہ واقعات میں 15 ہزار افراد کو موت کی سزا سنائی گئی ہے! 15 ہزار افراد!!

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .