1 نومبر، 2022، 10:51 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84929462
T T
0 Persons

لیبلز

ایران نے امریکہ کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں 10 امریکی شخصیات اور 4 اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے پیر کے روز اپنے جاری کردہ ایک بیان میں 10 امریکی شخصیات اور 4 اداروں کو پابندیان کی فہرست میں شامل کردیا۔

ایرانی وزرات خارجہ کے بیان کے مطابق یہ پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف قانون کے نفاذ اور خطے میں امریکہ کے مہم جوئی اور دہشت گردانہ اقدامات کے خلاف مقابلہ، انسانی حقوق کے خلاف سرگرمیوں،اسلامی جمہوریہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت، ایران میں تشدد اور بدامنی کو فروغ دینا،

 دہشت گردی کی کارروائیوں کی حوصلہ افزائی اور بالآخر ایرانی قوم پر دباؤ بڑھانا جو اقتصادی دہشت گردی کی ایک واضح مثال ہے، کی وجہ سے لگائی گئی ہیں۔

یہ افراد اور اداروں حسب ذیل ہیں:

امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل  'مائیکل ایرک کوریلا '، سینٹ کام کا ڈپٹی کمانڈر' گریگوری گیلوٹ، عراق کے اربیل میں امریکی فضائی اڈے کے کمانڈر ' اسکات دسورمیکس'، جوآن کارلوس زراٹے، جوہری ایران کے خلاف اتحاد (UANI)کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر 'مارک والاس'، امریکی وزارت خارجہ کے نائب سربراہ 'والی اڈیمو'، امریکی فضائیہ کے کمانڈر الیکسی گرنکوک، امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر برائے سائبر اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز 'آنہ نیوبرگر، امریکی فوج کے کمانڈر 'آیزاک جانسن'،  امریکی نائب وزیر خزانہ برائے دہشت گردی اور مالیاتی اموربرائن نیلسن۔

جوہری ایران کے خلاف اتحاد (UANI)، امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے)، امریکی نیشنل گارڈ اور 3- امریکی فضائیہ کی 9ویں ڈویژن اس فہرست میں بھی شامل ہیں۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد اور اداروں پر مذکورہ قانون کے چھٹے حصے کے آرٹیکل 6، 7 اور 8 کے مطابق ان کے لئے ایرانی ویزوں کے اجرا پر پابندی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حدود میں ان کا داخلہ ممنوع ہوگا، ایران کے مالیاتی اور بینکنگ نظام میں ان کے بینک اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا جائے گا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں ان کی جائیداد اور اثاثوں کو ضبط کرلیا جائے گا۔

26 اکتوبر کو امریکی حکام نے تین تنظیموں اور 14 ایرانی اہلکاروں کے خلاف نئی پابندیاں عائد کیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .