16 دسمبر، 2022، 10:19 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84971563
T T
0 Persons

لیبلز

کنعانی نے ایران مخالف قرارداد کی منظوری کو بلاجواز قرار دے دیا

تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری جو کینیڈا کی طرف سے اور یورپی ممالک اور صہیونی ریاست کی حمایت سے پیش کی گئی تھی، گزشتہ چند سالوں کی طرح اس کے بانیوں کی اور منافقت کی عکاسی کرتی ہے اور اس میں قانونی حیثیت کا فقدان ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے اسلامی جمہوریہ ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے بین الاقوامی اداروں کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے میں اس قرارداد کے بانیوں کی منافقانہ روش کو سیاسی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے انسانی حقوق کے اعلی تصورات اور اقدار کو پامال کرنے کی واضح مثال قرار دیا۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ایرانو فوبیا اور نفسیاتی جنگ کے منصوبے کو جاری رکھنے کے لیے مغربی ممالک کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس قرارداد کے بانی جو خود دنیا میں انسانی حقوق کے تمام بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں، ایرانی عوام کے انسانی حقوق کے لیے منافقانہ ہمدردی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے ایرانی عوام کے خلاف امریکی حکومت کی اقتصادی دہشت گردی کی حمایت بند کریں اور دہشت گرد گروہوں کی میزبانی بند کریں۔

کنعانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے انسانی حقوق کی پاسداری شرعی، قانونی اور موضوعی اصولوں اور بنیادوں میں سے ایک ہے، مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ہمیشہ انسانی حقوق کے فروغ اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے بہت سنجیدہ رہا ہے اور تمام جائز بین الاقوامی میکنزم اور دنیا میں انسانی حقوق کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں دلچسپی رکھنے والے ممالک کے ساتھ باہمی احترام، غیر امتیازی سلوک، اور انصاف کے فریم ورک میں بات چیت اور تعمیری تعاون کو فروغ دینے اور سیاسی مقاصد سے دور رہنے سے انسانی حقوق کی حمایت اور تحکیم کے لیے تیار ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .