13 دسمبر، 2022، 12:07 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84968915
T T
0 Persons

لیبلز

جوہری معاہدہ مشکل صورتحال میں ہے، لیکن ہمارے پاس  کوئی بہتر آپشن نہیں ہے: بورل

لندن، ارنا - یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ مشکل صورتحال میں ہے، لیکن ہمارے پاس  کوئی بہتر آپشن نہیں ہے۔

یہ بات جوزپ بورل نے پیر کی رات یورپی مما یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے اختتام پر صحافیوں کے ساتھ گفتکو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے جوہری معاہدے سے یکطرفہ انخلاء، جوہری معاہدے کی تباہی اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی مسلسل خلاف ورزی کیلیےامریکہ کے غیر قانونی اقدامات کے ذکر کے بغیر کہا کہ جوہری معاہدہ مشکل صورتحال میں ہے لیکن میرے خیال میں ہمارے پاس اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوئی بہتر آپشن نہیں ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا۔

بورل نے جوہری کے مکمل نفاذ کو دوبارہ شروع کرنے کیلیے یورپ کی دلچسبی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے مسائل اور یوکرین کی جنگ میں ایران کی مبینہ شرکت سے متعلق پابندیوں کو جوہری معاہدے کے معاملے سے الگ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ویانا میں ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور ایران کی جوہری سرگرمیاں یورپ کے لیے تشویش کا باعث ہیں،  لیکن ہمیں ہر ممکن حد تک اس معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .