امیرعبداللہیان اور بورل کا پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات اور ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کی تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیرعبداللہیان" اور "جوزف بورل" نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، مختلف مسائل پر گفتگو گی۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے مذاکرات اور تعاون کی راہ میں بورل کے کردار کی تعریق کرتے ہوئے حال ہی میں بعض یورپی وزراء کی طرف سے استعمال کیے گئے سفارتی شائستگی سے ہٹ کر ادب کی ​​تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج یورپ میں کچھ بنیاد پرست سیاست دان یورپی یونین کے پیچھے چھپ کر یورپی یونین کی جیب سے خرچ کرتے ہیں۔

امیرعبداللہیان نے مزید کہا کہ اس طرح یورپی یونین کے اسٹریٹجک اہداف پُرتشدد اور حتی کہ دہشت گرد گروہوں کے عزائم کا شکار ہو گئے ہیں جو ان سیاستدانوں کو غلط معلومات فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے یورپی یونین کو غیر تعمیری جذبات سے دور رکھنے میں خارجہ پالیسی کے ہائی کمشنر اور یورپی یونین کی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے کردار کو اہم قرار دیا۔

در این اثنا بورل نے ویانا میں تمام فریقین کو اپنے کیے گئے وعدوں کی طرف واپسی کی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ معاہدے کے حصول تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .