ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں "جوزف بورل" سے اپنی حالیہ گفتگو سے متعلق کہا ہے کہ ہم پابندیوں اور مداخلت کا جواب دیں گے اور ساتھ ہی پائیدار، مضبوط اور اچھے معاہدے تک پہنچنے کے راستے میں بھی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جوزف بورل کے ٹیلی فونک رابطے کے جواب میں، ہم نے 70 منٹ تک بات کی۔ میں نے کہا کہ امریکہ اور تین یورپی ممالک کو بتائیں کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ دباؤ اور آلہ کار بنانے سے مذاکرات میں زیادہ پوائنٹ حاصل کر سکتے ہیں تو وہ غلط ہوں گے۔ ہم پابندیوں اور مداخلت کا جواب دیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ، ہم ایک اچھے، مضبوط اور مستحکم معاہدے کے آخری مرحلے کے راستے پر ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ