28 نومبر، 2022، 10:27 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84955423
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی محکمہ خارجہ میں جرمن سفیر کی طلبی

28 نومبر، 2022، 10:27 AM
News ID: 84955423
ایرانی محکمہ خارجہ میں جرمن سفیر کی طلبی

تہران۔ ارنا- جرمنی کی طرف سے ایران میں حالیہ واقعات کے حوالے سے انسانی حقوق کی کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد کرنے اور جرمن حکام کے مداخلت پسندانہ اور بے بنیاد بیانات کو دہرانے کے اقدام کے بعد، جرمنی کے سفیر "ہانس اودو موتسل" کو محکمہ خارجہ میں طلب کیا گیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں جرمن حکام کے مداخلت پسندانہ اور بے بنیاد بیانات کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے شدید احتجاج اس ملک کے سفیر کو پہنچایا گیا۔

نیز جرمن سفیر کو یہ بھی بتایا گیا کہ انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس کی حالیہ قرارداد انسانی حقوق کے حوالے سے مکمل طور پر سیاسی اور آلہ کار طریقے پر مبنی ایک غلط قدم ہے اور یہ بنیادی طور پر مسترد ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس کی بنیاد پر متعین کسی میکنزم کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا۔

اس ملاقات میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے ساتھ جرمنی اور دیگر یورپی ممالک کا تعاون، جو کہ ایرانی عوام کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا باعث ہے، ان ممالک کے پاس انسانی حقوق کے دعوے کرنے کے لیے کسی اختیار اور اہلیت کا فقدان ہے۔

اس موقع پر جرمن سفیر نے کہا کہ وہ جلد از جلد اپنے ملک کے حکام کو ان بیانات کی عکاسی کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .