9 دسمبر، 2022، 4:34 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84965503
T T
0 Persons

لیبلز

امیرعبداللہیان کا ایران مخالف جرمن اقدام پر رد عمل

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے ملک کے اندورنی مسائل میں امریکہ کے مداخلت پسندانہ بیانات اور اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی اپنی سرزمین اور سلامتی کو سرخ لکیر سمجھتا ہے، لیکن اس نے ایران میں تشدد اور دہشتگردی کی حوصلہ افزائی کی ہے تاہم ان کے خلاف ہماری جائز جدوجہد کی مذمت کرتا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیرعبداللہیان" نے آج بروز جمعہ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ دہشت گردی، تشدد اور نفرت کا مقابلہ؛ واضح بین الاقوامی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ جرمنی ان معاملات میں اپنی سرزمین اور سلامتی کو سرخ لکیر سمجھتا ہے، لیکن وہ آلہ کار طریقے سے ایران میں ان مذموم واقعات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ان کے خلاف ہماری جائز جدوجہد کی منافقانہ مذمت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جرمنی کے غیر تعمیری اقدامات اور ہمارے ملک کے اندرونی معاملات میں اس کے مداخلتی اقدامات اور بیانات کے بعد تہران میں جرمنی کے سفیر کو گزشتہ ہفتوں میں دو بار وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے اور وزارت خارجہ کا سرکاری احتجاجی نوٹ انہیں پہنچا دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز جرمن وزیر خارجہ نے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت پسندانہ بیانات اور بدامنی کی حمایت کے تسلسل میں ایک فسادی کو پھانسی دینے پر ردعمل کا اظہار کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے اعلان کے مطابق 22 اکتوبر 2022 کو ستار خان اسٹریٹ کو بلاک کرنے اور ایک سیکورٹی گارڈ کو چاقو سے زخمی کرنے والے فسادی کی جمعرات کو پھانسی دی گئی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .