ایرانی وزیر خارجہ کی مغربی ممالک کیجانب سے انسانی حقوق سے متعلق دوہرے رویے اپنانے کی تنقید

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے مغربی ممالک کیجانب سے انسانی حقوق، خواتین سے متعلق دوہر رویے اپنانے اور ملک کے اندورنی معاملات میں مداخلت کی تنقید کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیرعبداللہیان" نے آج بروز جمعہ کو نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ "ووپکہ ہوکسترا" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، باہمی دلچسبی امور پر بات چیت کی۔

اس موقع پر انہوں نے ایران اور نیدر لینڈز کے درمیان 400 سالوں پر محیط پرانے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

امیرعبداللہیان نے مغربی ممالک کیجانب سے انسانی حقوق اور خواتین سے متعلق دوہرے رویے اپنانے اور ایران کے اندورنی معاملات میں مداخلت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض مغربی حکام اور حلقوں کیجانب سے ایرانی نوجوانوں اور خواتین کو اکسانے کی کوشش اور اس مقصد کے لیے میڈیا کو ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے کا اقدام، سفارتی میدان میں ایک غیر نتیجہ خیز فعل ہے جو ایران میں تشدد اور دہشتگردانہ کارروائیوں کو پھیلانے کا باعث ہوا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بلاشبہ فسادیوں، دہشتگردوں، تشدد کے مرتکب اور پولیس اور کمیونٹی سیکورٹی کے خلاف ٹھنڈے اور گرم ہتھیاروں کے استعمال کرنے والوں کو ملک کے عدالتی قوانین کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

در این اثنا نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان چار صدیوں پر محیط مثبت اور تاریخی تعلقات ونیز نیویارک میں اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران اور نیدرلینڈز کی وزرات خارجہ کے درمیان حالیہ تعمیری بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے شہریوں سے متعلق مسائل کے حل کے لیے قونصلر تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

ووپکہ ہوکسترا انہوں نیدرلینڈز کے ایک شہری سے متعلق مسائل کے حل اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے بات چیت اور ملاقاتوں کو جاری رکھنے پر اپنے ایرانی ہم منصب کی اچھی رائے کو سراہا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .