پابندیاں
-
معیشتتیل کی صنعت پر جابرانہ پابندیوں کی روک تھام میں ایران کی کامیابی، صہیونی میڈیا کا اعتراف
تہران - ارنا - صہیونی میڈیا معاریو نے ایک رپورٹ میں تیل کی صنعت پر جابرانہ پابندیوں کو روکنے میں ایران کی کامیابی اور اس صنعت میں بڑھوتری کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ تہران نے اپنے اوپر عائد پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے کے نئے طریقے اپنائے ہیں۔
-
سیاستاگر ٹریگر میکانزم کا خطرہ جاری رہا تو ایران کا نیوکلیرڈاکٹرائن ہتھیاروں کی سمت مڑ جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ کا انتباہ
تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر مغرب اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں دوبارہ لگانے کی دھمکی دیتا رہا تو ایران کا نیوکلیر ڈاکٹرائن ممکنہ طور پر ہتھیاروں کی سمت میں مڑ جائے گا۔
-
سیاستایران یورپ کے غیر تکنیکی اقدام کا مناسب جواب دے گا، ایرانی وزیر خارجہ
تہران (ارنا) ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم نے خبردار کیا ہے کہ دباؤ مناسب نتیجہ پر منتج نہیں ہو گا اور ایران IAEA کے ساتھ تعاون کے فیصلے پر قائم رہے گا، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یورپ کے غیر تکنیکی اقدام کا مناسب جواب دے گا۔
-
سیاستیورپی یونین اور برطانیہ کی حالیہ پابندیاں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی کی مثال ہیں
تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف یورپی یونین اور برطانیہ کی پابندیوں بالخصوص سول ایئر لائن اور شپنگ کمپنی کے خلاف حالیہ پابندیوں کو انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی کی واضح مثال قرار دیا۔
-
سیاستایران کے خلاف یورپی پابندیوں کا کوئی قانونی، منطقی یا اخلاقی جواز نہیں ہے، ایرانی وزیر خارجہ
تہران - ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی جانب سے ایرانی شپنگ لائنز پر پابندی کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کے اس اقدام کا کوئی قانونی، منطقی اور اخلاقی جواز نہیں ہے۔
-
سیاستیورپی یونین اور برطانیہ کی نئی پابندیاں / ایران کی جانب سے سخت مذمت
تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جھوٹے اور بے بنیاد بہانوں کی بنیاد پر ایران کے متعدد افراد کے خلاف یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو غیر منصفانہ اور بین الاقوامی قوانین، خاص طور پر انسانی حقوق کے خلاف قرار دیا ہے۔
-
سیاستچمران 1 کے کامیاب لانچنگ سے پابندیاں لگانے والوں کو جواب مل گيا ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
تہران (IRNA) وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: "چمران 1" تحقیقی سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ اور زمین کے مدار میں اسکی تنصیب سے پابندیاں لگانے والے بے منطق لوگوں کو ایک بار پھر اپنے اقدامات کا واضح جواب مل گیا ہے۔
-
سیاستبات چیت کی بنیاد باہمی احترام پر ہونی چاہیے، دھمکیوں اور دباؤ پر نہیں ، سید عباس عراقچی
تہران(IRNA) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگرچہ ہم نے ہمیشہ مذاکرات کے لیے کھلے دل سے کام کیا ہے اور متنازعہ مسائل کے مشترکہ فہم تک پہنچنے کے لیے تعمیری مذاکرات کو کبھی ترک نہیں کیا ہے، لیکن مذاکرات کی بنیاد باہمی احترام پر ہونی چاہیے دھمکیوں اور دباؤ پرنہیں۔
-
سیاسترہبر انقلاب اسلامی ایران: صیہونی حکومت کوئی حکومت نہیں، یہ ایک مجرم دہشت گرد ٹولہ ہے
تہران (ارنا) رہبر انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کوئی حکومت نہیں ہے بلکہ وہ ایک جرائم پیشہ گروہ، قاتل اور دہشت گرد گروہ ہیں۔
-
سیاستایرانی عوام پر پابندی لگانے والوں نے ایران کے دشمن کو کیمیائی ہتھیار فراہم کیے، مسعود پزشکیان
تہران (ارنا) ایران کے نو منتخب صدر نے کرمانشاہ کے گاؤں زردہ پر کیمیائی بمباری کی برسی کے موقع پر کہا کہ جو لوگ جھوٹے بہانوں سے ایرانی عوام پر پابندیاں لگا رہے ہیں وہی لوگ ہیں جنہوں نے ایران کے دشمن کو کیمیائی ہتھیار فراہم کیے تھے۔
-
سیاستامریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی، ایران نے پابندیاں عائد کر دیں
تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے فلسطین کے حامیوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے بعض امریکیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔