وحدت اسلامی کا استحکام حکومت کی پالیسی ہے: کرمانشاہ کے اہل سنت اور شیعہ علما کے اجتماع میں صدر ایران کا اعلان

 کرمانشاہ – ارنا – صدر مملکت نے ایران کی داخلہ اور خارجہ پالیسی کو ملی وفاق پر استوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد، ہمدلی اور یک جہتی، عوام اوراسلامی دنیا کے ساتھ معاملات میں حکومت کے رہنما اصول ہیں

ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے صوبائی دوروں کے پروگرام میں جمعرات کو، کرمانشاہ کے شیعہ اور سنی علمائے کرام اور مذہبی عمائدین کے ایک ظہرانے سے خطاب کیا۔

 اس ظہرانے میں کرمانشاہ کے  شیعہ اور سنی آئمہ جمعہ وجماعت، دینی تعلیمی مراکز کے اساتید و افاضل، صوبہ کرمانشاہ کے جامعہ اہل حق کے نمائندوں اور دیگر مذہبی عمائدین نے شرکت کی۔

 صدر مملکت نے اپنے خطاب میں، ملی وفاق پر اپنے قلبی یقین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ " میں نے وفاق ملی کے بارے میں جو کچھ کہا ہے، وہ صرف سیاسی سلوگن نہیں

  ہے بلکہ دینی عقائد پر استوار ہےاور اس کی بنیاد قرآنی تعلیمات ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ  جب ہمارا خدا، قبلہ، کتاب اور پیغمبر ایک ہے تو امت واحدہ کی تشکیل اور تفرقے سے پرہیز اس کا لازمہ ہے۔

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے خطاب میں غزہ کے مظلوم عواے کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسلامی ممالک  میں اتحاد اوریک جہتی ہوتی تو یقینا صیہونی حکومت ایسی درندگی اور نسل کشی کی جرائت نہیں کرسکتی تھی اور مسلم اقوام کی اقتصادی اور معاشی حالت بھی اتنی کمزور نہیں ہوسکتی تھی۔

 صدر پزشکیان نے انرجی کے شعبے میں عالم اسلام  کے عظیم ذخائر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  دنیا کے انرجی کے ذخائر، تیل اورگیس  کا بڑا حصہ ہمارے علاقے میں ہے لیکن اسلامی دنیا کے بدخواہ قومی اور مذہبی اختلافات کو ہوا دے کر، ان ملکوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کی فکر میں ہیں  تاکہ ان کے ان عظیم ذخائر کی لوٹ مار کرسکیں۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .