19 اکتوبر، 2022، 11:39 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84917421
T T
0 Persons

لیبلز

یونیورسٹی دشمن کے تسلط کو روکتی ہے: قائد اسلامی انقلاب

تہران۔ ارنا- قائد اسلامی انقلاب نے یورنیورسٹی کو دشمن کے تسلط کیخلاف سب سے بڑی رکاوٹ قرار دے دیا۔

ارنا نمائندے کے مطابق، اشرافیہ اور اعلی صلاحیتوں کے ایک گروپ نے آج بروز بدھ کو امام خمینی (رہ) کے حسینیہ میں قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر قائد اسلامی انقلاب نے کہا کہ ہمیں معلوم ہونا ہوگا کہ دنیا کی بڑی طاقتیں کس ذریعے سے غلبہ حاصل کرنا چاہتی ہیں؟ ایک دن ہتھیاروں سے، ایک دن دھوکے سے، ایک دن سائنس کے ساتھ؛ وہ سائنس پر غلبہ حاصل کریں گے۔

قائد اسلامی انقلاب نے کہا کہ یونیورسٹی تسلط کو روکتی ہے، یعنی اگر آپ ملک میں سائنس کی سطح کو بلند کر سکتے ہیں، تو آپ نے دشمن کے تسلط کے خلاف رکاوٹ کھڑی کر دی ہے۔

منعقدہ اس اجلاس میں اشرافیہ کے علاوہ سائنس، تحقیقات اینڈ ٹیکنالوجی، صحت کے وزراء اور صدارتی آفس کے نائب سربراہ برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے امور نے حصہ لیا ہے۔

ایرانی اشرافیہ کے ایک گروپ کی قائد اسلامی انقلاب سے ملاقات

واضح رہے کہ "ایران کی کامیابی کیلئے اشرافیہ کی حکمرانی" کے نعرے کے ساتھ نیشنل ایلیٹ فاؤنڈیشن کی 12ویں قومی اشرافیہ اور نائب قائدین کی کانفرنس کا کورونا وبا کی وجہ سے تین سال کی تاخیر کے بعد کل یعنی 19 اکتوبر سے 500 اشرافیہ اور سرکاری اداروں کی شرکت کے ساتھ تہران کے سمٹ ہال میں انعقاد کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .