ارنا رپورٹ کے مطابق، قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ربیع الاول مہینے کی آمد اور حضرت محمد مصطفی صلیالله علیه و آله و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایران کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں میں سزا پانے والے 1862 قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی درخوستواں کی منظوری دی۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ "غلامحسین محسنی اژہ ای" نے سپریم لیڈر سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی تجویز پیش کی تھی؛ مرکزی کمیشن نے 1862 افراد کی سزاؤں میں کمی اور معافی کے شرائط کی معلومات فراہم کی تھیں جنھیں قائد انقلاب کی خدمت میں پیش کیا گیا۔
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست کی توثیق کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ