وہ کھیلاڑی جو صہیونی حریف سے نہیں کھیلتا ہے، تمغہ جیتنے والوں کے پوائنٹس کو حاصل کریں گے

تہران، ارنا – ایرانی رکن مجلس نے کہا ہے کہ وہ کھیلاڑی جو اپنے صیہونی حریف کے ساتھ مقابلے سے دستبردار ہو جاتے ہیں وہ تمغہ جیتنے والوں کے پوائنٹس اور مالی امداد کو حاصل کریں گے۔

یہ بات محمد مہدی فروردین نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے صیہونی کھلاڑیوں کا مقابلہ کرنے سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کی حمایت میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کھلاڑی جو اپنے صیہونی حریفوں کا مقابلہ کرنے سے انکار کرتے ہیں وہ آئین کے مطابق ضروری  پوائنٹس حاصل کریں گے۔

قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آج بروز پیر کو کھیل شہداء کانگریس کے شرکاء اور کھیلوں کے شہداء کی ماؤں کے ایک گروپ سے ملاقات میں فرمایا کہ جب ہمارے کھیلاڑی ناجائز صیہونی ریاست سے سے مقابلہ نہ کرنے کی وجہ سے تمغہ سے محروم ہو جاتے ہیں تو یہ دراصل ایک فتح ہے کیونکہ مقابلے کا مطلب غاصب، جلاد اور بچوں کے قاتل ریاست کو تسلیم کرنا اور تکنیکی اور ظاہری فتح کی قیمت پر اخلاقی فتح کو پامال کرنا ہے جو بالکل ناقابل قدرہے۔

انہوں نے یوکرین جنگ کے بعد کھیل کے شعبے پر عائد کی گئی پابندیاں، سامراجیوں اور ان کے نقش قدم پر چلنے والوں کے سیاست اور کھیل کو ایک دوسرے سے نہ جوڑنے کے کھوکھی دعوے ظاہر ہوتی ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ جہاں مغرب کے مفادات کا تقاضا ہوتا ہے وہ آسانی سے اپنی سرخ لکیروں پر آنکھیں بند کرتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .