واشنگٹن نے ایرانی جواب کو بغیر پڑھنے کے غیر تعمیری قرار دے دیا

تہران۔ ارنا- ایران کیجانب سے امریکہ کا جواب دینے کے صرف چند گھنٹوں بعد، بائیڈن حکومت کے محکمہ خارجہ کے چند عہدیداروں نے ایران جواب کو بغیر سنجیدگی سے جائزہ لینے اور بڑی عجلت سے "غیر تعمیری" قرار دے دیا۔

امریکی میگزین ٹائم نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان "ودانت پتل" نے تفصیلات کے بغیر وضاحت کے کہا ہے کہ امریکی حکام  وہ جواب ایران نے یورپی یونین کے ذریعے امریکہ کو دے دیا تھا، کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا دعوی کیا کہ یہ جواب غیر تعمیری ہے۔

اسی رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کیجانب سے یورپی یونین کو دیے گئے جواب، جائزہ لینے کے عمل میں ہے اور اس بات کا دعوی کیا کہ ہم اس متن کو پڑ رہے ہیں اور یورپی یونین کے ذریعے اس کا جواب دیں گے لیکن بڑی افسوس کی بات ہے کہ ایران کا جواب غیر تعمیری ہے۔

نیز سی این این نیوز چینل نے اس خبر کی کوریج کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان جن کا نام ذکر نہیں کیا گیا ہے، کے مطابق کہا ہے کہ انہوں نے جمعرات کی رات کو مقامی وقت کے مطابق، کہا تھا کہ ہمیں یورپی یونین کے ذریعے ایران کا جواب موصول ہوا؛ ہم یورپی یونین کے ذریعے اس کا جواب دیں گے لیکن بڑی افسوس کی بات ہے کہ ایران کا جواب غیر تعمیری ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے امریکی تجویز کردہ متن کے جواب کو بڑی سنجیدگی سے جائزہ لینے کے بعد، یورپی یونین کے کوارڈینیٹر کا حوالہ کردیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے بھیجے گئے متن کا تعمیری موقف ہے جس کا مقصد معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .