ایران نے باقی مسائل کے حوالےسے اپنے نظریات پر امریکہ کا جواب حاصل کیا:  ایرانی وزارت خارجہ

تہران، ارنا- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مذاکرات کے یورپی رابطہ کار کے ذریعے پابندیوں کے خاتمےکیلیے مذاکرات میں باقی مسائل کے حل کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے خیالات پر امریکی حکومت کے ردعمل کی وصولی کا اعلان کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان  ناصر کنعانی نے آج بروز بدھ  مذاکرات کے یورپی رابطہ کار کے ذریعے پابندیوں کے خاتمےکیلیے مذاکرات میں باقی مسائل کے حل کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے خیالات پر امریکی حکومت کے ردعمل کی وصولی کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فریق کے نظریات کا تفصیلی جائزہ لینا آغاز ہو گیا ہے اور ایران ان نظریات کے مکمل جائزے کے بعد رابطہ کار کے ذریعے اس سلسلے میں اپنے خیالات کا اعلان کرے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .