مذاکرات کے کوآرڈینیٹر اینریک مورا جنہوں نے ایران کے دورے پر ہے آج بروز اتوار نائب ایرانی وزیر خارجہ اور سنیئر مذاکراتکار 'علی باقری کنی' کے ساتھ ملاقات کی۔
اس ملاقات میں فریقین نے ویانا میں پابندیاں ہٹانے سے متعلق مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کے ساتھ ساتھ باقی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی اعلی مذاکرات کار نے ویانا میں ہونے والے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی سنجیدگی اور عزم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی فریق حقیقت پسندانہ رویہ اپنائے تو معاہدہ طے پا سکتا ہے۔
اینریک مورا نے دیگر فریقین کے ساتھ اپنی تازہ ترین مشاورت کی ایک رپورٹ بھی پیش کی۔
ڈاکٹر باقری اور اینریک مورا آنے والے دنوں میں رابطہ اور مشاورت جاری رکھیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اینرک مورا ہفتہ کی رات اسلامی جمہوریہ ایران کے سینئر مذاکرات کار علی باقری سے ملاقات کے لیے تہران پہنچ گئے جس کے بعد وہ امریکہ روانہ ہو جائیں گے تاکہ واشنگٹن ایران کے نکات اور مطالبات کے بعد اپنا سیاسی فیصلہ اپنائے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNA URDU1
آپ کا تبصرہ