یہ بات جوزپ بورل نے پیر کے روز اسپین میں ایک منعقدہ کانفرنس کے موقع پر کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خیال میں ایران کا ردعمل معقولانہ ہے، ایران کا جواب امریکہ کو بھیجا گیا ہے اور واشنگٹن نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔ ہم امریکہ کے منتظر ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس جواب کے ذریعہ مذاکرات کو مکمل کر سکیں۔
بورل کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ویانا مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ویانا میں ہونے والے مذاکرات کے آخری دور میں یورپی یونین کی جانب سے مذاکرات کے فریقین بالخصوص ایران کو تجاویز پیش کی گئیں، ایرانی فریق نے اپنے تعمیری اور ذمہ دارانہ طرز عمل کی بنیاد پر مقررہ وقت پر یورپی فریق کی تجویز کا اپنا جواب دیا۔
کنعانی نے کہا کہ ابھی تک، ہمیں دوسری طرف، خاص طور پر امریکہ کی طرف سے یورپی فریق کی تجاویز کا کوئی جواب نہیں ملا ہے، ہم مذاکرات کے اس مرحلے کی کامیابی کے بارے میں اس وقت بات کر سکتے ہیں جب یورپی فریق اعلان کرے کہ اسے امریکی طرف سے جواب موصول ہوا ہے، ابھی تک ایسا نہیں ہوا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ