جوہری مذاکرات کا مقصد ایران کیخلاف لگائے گئے الزامات اور پابندیوں کو اٹھانا ہے

خرم آباد۔ ارنا- ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ اور نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر مذاکرات کا مقصد ملک کیخلاف لگائے گئے الزمات اور پابندیوں کو اٹھانے سمیت اس معاہدے کے معاشی ثمرات سے ایرانی قوم کے مستفید ہونے کا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "محمد اسلامی" نے پیر کے روز کو صوبے لرستان کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جوہری معاہدے پر مذاکرات کی بنیاد، ایران کیخلاف لگائے گئے الزمات کو اٹھانے اور دشمن عناصر کے بہانوں کو ہٹانا ہے جو بدستور ایران کیخلاف من گھرٹ خبروں اور دستاویزات پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہی بہانوں سے ملک کے خلاف لگائے گئے پابندیوں کو جوہری مذکرات سے منسوخ کر دینی ہوگی اور اب بھی ان مذاکرات کا مقصد پابندیوں کی منسوخی اور اس معاہدے کے معاشی ثمرات سے ایرانی قوم کا فائدہ اٹھانا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .