حتمی معاہدے میں ایرانی سرخ لکیروں کا لحاظ کیا جائے گا

تہران، ارنا- ایرانی پارلیمنٹ کے کمیشن برائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے امور کے رکن نے کہا ہے کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم نے مذاکرات کے تمام عرصے کے دوران، قومی مفادات کو مد نظر رکھا ہے اور حتمی معاہدے میں ایرانی سرخ لکیروں کا لحاظ کیا جائے گا۔

"شہریار حیدری" نے ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے کمیشن برائے قومی سلامتی اور ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے درمیان اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم نے مذاکرات کے تمام عرصے کے دوران، قومی مفادات کو مد نظر رکھا ہے اور حتمی معاہدے میں ایرانی سرخ لکیروں کا لحاظ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حتمی نتیجے تک پہنچنے کیلئے معاہدے کے متن کا تبادلہ کیا جا رہا ہے؛ لہذا ایران اور گروہ 1+4 کے وزرائے خارجہ کے اگلے اجلاس کے نتیجے میں معاہدہ طے پایا جائے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے کمیشن برائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے رکن نے کہا کہ حتمی معاہدے کے دوران، ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی براہ راست مذاکراہ نہیں ہوگا۔

*9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .