امریکہ کو جوہری معاہدے پر واپسی کے بارے میں ایران کے منطقی خدشات کا جواب دینا ہوگا

تہران، ارنا- چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ ایک ایسے ملک کے طور پر جس نے ایرانی جوہری معاہدے سے دستبرداری اختیار کی ہے، کو جلد از جلد اپنا سیاسی فیصلہ کرنا چاہیے، اور اسلامی جمہوریہ ایران کے منطقی خدشات پر جواب دینا چاہیے۔

یہ بات وانگ ونبین نے بدھ کے روز فرانسیسی خبر رساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے ویانا میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کا حوالہ دیا جس کا مقصد ایران پر عائد پابندیوں کو ہٹانا تھا اور اس بات پر اصرار کیا کہ اگرچہ کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تاہم فریقین نے واضح طور پر ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کیا تھا ایران کے جوہری مسئلے کو مذاکرات کی درست سمت میں آگے بڑھانے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

 ونبین نے کہا کہ چین یورپی یونین کی طرف سے مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوششوں کی تعریف کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، بحیثیت ایک ملک جس نے ایرانی جوہری پروگرام میں بحران کا آغاز کیا، اسے ہر وہ کام کرنا چاہیے تاکہ کم سے کم وقت میں مذاکرات کے نتائج برآمد ہوں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .