ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے وال اسٹریٹ جرنل کیجانب سے کچھ گنٹھوں بعد ویانا کے حتمی متن کی تیاری کے دعوے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ باقی بعض اہم مسائل پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کے پیش نظر ابھی ہم اس مرحلے تک نہیں پہنچ گئے ہیں جہاں حتمی متن کی تیاری کی بات کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مذاکراتی وفد نے مذاکرات میں ترقی کے مقصد سے اپنی تعمیری تجاویز کو پیش کیا ہے اور ان مذاکرات کا نتیجہ دوسری فریق کا پختہ عزم اور سیاسی فیصلہ کرنے پر منحصر ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ اگر دوسری فریق مناسب فیصلہ کرے تو ہم مذاکرات کو جلدی سے سرانجام تک پہنچ سکتے ہیں؛ لیکن ہم ابھی اس مرحلے میں نہیں ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ