6 اگست، 2022، 9:35 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84846458
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی مذاکراتی وفد کی ماہرین کی ٹیم نے مورا سے ملاقات کی
آرکائیو فوٹو

ویانا۔ ارنا- اعلی ایرانی مذاکرات کار "علی باقری کنی" اور ماہرین کی ٹیم نے کچھ لمحات پہلے جوہری معاہدے کے کوارڈینیٹر "انریکہ مورا" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی جوہری توانائی ادارے کے ترجمان "بہروز کمالوندی" اور ایرانی ٹیم کے کچھ دیگر اراکین نے بھی اس ملاقات میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ ایرانی مذاکراتی وفد، مذاکرات میں تین مہینوں کے تعلل کے بعد، جمعرات کو پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات میں حصہ لینے کیلئے، دورہ ویانا پہنچ گیا۔

ایرانی وفد نے جمعہ کے روز کو مذاکرات کے پہلے دور کے انعقاد کے بعد، آج بروز ہفتے کو ماہرین کی سطح پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا۔

واضح رہے کہ ایک ایرانی سفارتکار نے ویانا میں ارنا نمائندے سے کہا کہ معاہدے کا استحکام اس کے توازن میں ہے؛ اعتماد بمقابلہ اعتماد۔ مبینہ حفاظتی امور سیاسی دباؤ کے ساتھ پیدا کیے گئے تھے اور سیاسی دباؤ کے ساتھ جاری رہے ہیں اور یہ سیاسی نوعیت کے ہیں اور انہیں مستقبل میں ایران کے خلاف  غلط فائدہ اٹھانے کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا ہوگا۔

انہوں نے ویانا میں مذاکرات کے ماحول سے متعلق کہا کہ اب ویانا میں وقت کی بہت بڑی قیمت ہے اور ایرانی فریق کے اعتماد کو جلد از جلد حاصل کرنا ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .