4 اگست، 2022، 8:35 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84844694
T T
0 Persons

لیبلز

ویانا مذاکرات میں شریک ایرانی اور چینی مندوبین کی ملاقات

تہران، ارنا - ایران اور چینی مذاکرات کاروں نے 2015 کے ایران جوہری معاہدے کی بحالی پر بات چیت کی۔

علی باقری کنی نے جمعرات کے روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں چینی وفد کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

ایرانی ٹیم کی قیادت نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی کر رہے ہیں۔

وہ بدھ کے روز قبل ازیں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا پہنچے تھے۔

چینی وفد کے ساتھ بات چیت سے پہلے، باقری کنی نے آسٹریا کے نائب وزیر خارجہ اور جوہری معاہدے کے بحالی مذاکرات کے یورپی یونین کے کوآرڈینیٹر انریکہ مورا سے ملاقات کی۔

ایرانی ٹیم اور دیگر فریقوں کے درمیان مختلف فارمیٹس میں مزید مذاکرات ہونے والے ہیں۔

جوہری معاہدے کی بحالی کی بات چیت تین ماہ تک روکے جانے کے بعد دوبارہ شروع کی گئی ہے جسے ایران نے امریکہ کی جانب سے معاہدے پر واپسی اور اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں سیاسی فیصلہ کرنے میں ناکامی قرار دیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .