ایران کے اعلیٰ جوہری مذاکرات کار کی ویانا میں انریکہ مورا سے ملاقات

تہران، ارنا - ایران کے اعلی جوہری مذاکرات کار نے جوہری معاہدے کے بحالی مذاکرات کے یورپی یونین کے کوآرڈینیٹر سے ملاقات کی۔

علی باقری کنی نے جمعرات کے روز آسٹریا کے دارالحکومت میں انریکہ مورا سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایرانی مذاکراتی ٹیم، نائب وزیر خارجہ باقری کنی کی قیادت میں، 2015 کے ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے نئے مذاکرات کے لیے ویانا پہنچی۔

باقری کنی نے ویانا میں روسی مذاکرات کاروں کے ساتھ بات چیت کے بعد مورا سے ملاقات کی۔

ایرانی ٹیم اور دیگر فریقوں کے درمیان مختلف فارمیٹس میں مزید مذاکرات ہوں گے۔

ایک باخبر ذریعہ اور ایرانی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے ارنا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ تہران نے سپاہ پاسداران کو امریکی دہشت گردی کی فہرست سے نکالنے کی اپنی درخواست کو ترک نہیں کیا ہے اور اس معاملے پر میڈیا رپورٹس غلط ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .