28 فروری، 2022، 5:56 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84666683
T T
0 Persons
باقری اور انریکہ مورا کے باہمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا

تہران، ارنا- اعلی ایرانی سفارتکار اور ویانا جوہری مذاکرات کے کوارڈینٹیر کے درمیان ملاقات اور گفتگو ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکراتی ٹیم کے اعلی سفارتکار "علی باقری کنی" اور ویانا مذاکرات کے کوارڈینٹیر "انریکہ مورا" کے درمیان باہمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور اعلی ایرانی سفارتکار باقری کنی پیر کے روز دورہ ویانا پہنچ گئے۔

سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل نے اپنے آخری اجلاس میں ویانا مذاکرات سے اب تک حاصل ہونے والے عمل اور نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے ہمیشہ ایران کے قانونی اور منطقی مطالبات کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جو ایران کی سرخ لکیروں کے اندر ہیں۔

ویانا کی پابندیاں ہٹانے کے لیے مذاکرات حالیہ دنوں میں اہم سنگ میل تک پہنچ چکے ہیں اور تمام مذاکرات کار امریکی سیاسی فیصلے کے منتظر ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .