24 فروری، 2022، 10:49 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84661496
T T
0 Persons
معاہدے کے وقت کا تعین سیاسی فیصلوں پر مبنی ہے: چین

ویانا، ارنا -  ویانا میں چین کے اعلی مذاکراتکار نے کہا ہے کہ معاہدے کا وقت سیاسی فیصلوں پر مبنی ہے۔

 یہ بات  وانگ کوان نے  بدھ کے روز  1+4 اور امریکہ کے اجلاس کے اختتام کے بعد ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ایسے وقت میں جو پابندیاں ہٹانے کے لیے مذاکرات نازک لمحے پر پہنچ چکے ہیں چینی نمائندے نے کہا کہ معاہدے کے وقت کا تعین سیاسی فیصلوں پر منحصر ہے

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات اور بات چیت آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے ایران کے اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی کے تہران کے مختصر دورے کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا میرے خیال میں یہ پیشرفت کی ایک اچھی علامت ہے اور امید ہے کہ ان کے واپس آنے پر مزید پیش رفت ہو گی۔

وانگ کوان  نے منگل کے روز کوبرگ ہوٹل سے نکلنے کے موقع پر ارنا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے آخری مرحلے میں ہیں اور حتمی معاہدے تک پہنچنے کا فاصلہ صرف ایک چھوٹا سا قدم ہے۔

ایران کے سینیئر جوہری مذاکرات کار علی باقری کنی گزشتہ رات صلاح و مشورہ کے لیے تہران کا مختصر دورہ کیا۔ دریں اثنا، ایرانی ماہرین کے وفد کے ارکان ویانا میں ہیں اور مشاورت جاری ہے۔

 ویانا میں پابندیوں کے اٹھانے کے لیے مذاکرات کا آٹھواں دور جو 27 دسمبر کو شروع ہوا ہے اور مذاکرات اب ایسی حالت میں ہیں کہ اس کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار صرف اور صرف مغربی جماعتوں کے سیاسی فیصلوں پر منحصر ہے۔ اگر مغربی فریق ضروری فیصلے کر لیں جس کا انہیں علم ہو تو باقی مسائل حل ہو سکتے ہیں اور چند دنوں میں حتمی معاہدہ ہو سکتا ہے.

ویانا میں ایران کے اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی نے گزشتہ ہفتے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں کہا کہ ہفتوں کی گہری بات چیت کے بعد، ہم ایک معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں، تاہم جب تک ہر چیز پر اتفاق نہیں ہو جاتا، کسی چیز پر اتفاق نہیں ہوتا۔
باقری کنی نے کہا کہ ہمارے مذاکراتی شراکت داروں کو حقیقت پسندانہ ہونے، مداخلت سے گریز کرنے اور گزشتہ 4 سالوں کے سبق پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے سنجیدہ فیصلوں کا وقت ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .