23 فروری، 2022، 2:04 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84660566
T T
1 Persons

ویانا مذاکرات کے آخری مرحلے میں ہیں: چین

23 فروری، 2022، 2:04 PM
News ID: 84660566
ویانا مذاکرات کے آخری مرحلے میں ہیں: چین

ویانا، ارنا – ویانا میں چین کے اعلی مذاکراتکار نے کہا ہے کہ مذاکرات کے آخری مرحلے میں ہیں اور حتمی معاہدے تک پہنچنے کا فاصلہ صرف ایک چھوٹا سا قدم ہے۔

 یہ بات وانگ کوان نے منگل کے روز کوبرگ ہوٹل سے نکلنے کے موقع پر ارنا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے اختلافات کو کم کرنے کے لیے بہت کوششیں کی ہیں اور کرتا رہے گا۔

ویانا میں پابندیوں کے اٹھانے کے لیے مذاکرات کا آٹھواں دور جو 27 دسمبر کو شروع ہوا ہے بات چیت کے طویل ترین دوروں میں سے ایک ہے۔ جس میں شرکاء معاہدے کے مسودے کے متن کو مکمل کرنے اور کچھ متنازعہ امور پر فیصلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وفود کی اکثریت تسلیم کرتی ہے کہ بعض مسائل کی پیچیدگی کے باوجود بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔

ویانا میں یورپی یونین کے نمائندے انریکہ مورا نے گزشتہ روز اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ویانا کے مذاکرات ایک حساس لمحے پر پہنچ چکے ہیں ہم دس ماہ کی بات چیت کے بعد اختتام کے قریب ہیں تو کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے اہم مسائل کو حل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حتمی نتیجہ ابھی تک واضح نہیں ہے، اور تمام وفود مکمل طور پر کوبرگ کے ہوٹل میں کام کر رہے ہیں۔

 مذاکرات اب ایسی حالت میں ہیں کہ اس کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار صرف اور صرف مغربی جماعتوں کے سیاسی فیصلوں پر منحصر ہے۔ اگر مغربی فریق ضروری فیصلے کر لیں جس کا انہیں علم ہو تو باقی مسائل حل ہو سکتے ہیں اور چند دنوں میں حتمی معاہدہ ہو سکتا ہے.

ویانا میں ایران کے اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی نے گزشتہ ہفتے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں کہا کہ ہفتوں کی گہری بات چیت کے بعد، ہم ایک معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں، تاہم جب تک ہر چیز پر اتفاق نہیں ہو جاتا، کسی چیز پر اتفاق نہیں ہوتا۔
باقری کنی نے کہا کہ ہمارے مذاکراتی شراکت داروں کو حقیقت پسندانہ ہونے، مداخلت سے گریز کرنے اور گزشتہ 4 سالوں کے سبق پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے سنجیدہ فیصلوں کا وقت ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .