تاس نیوز ایجنسی کے مطابق، لاوورف نے منگل کے روز تخفیف اسلحہ کی بین الاقوامی کانفرنس میں ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایران جوہری معاہدے کی صورتحال کو حل کرنے کے لیے جامع مشترکہ ایکشن پلان کو بحال کرنے اس پر مکمل عمل درآمد کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ ان کوششوں سے مثبت نتجہ نکلے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کا کوئی متبادل آپشن نہیں ہے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 میں درج جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے ( این پی ٹی) کے وعدوں کو تمام اداکاروں کی طرف سے بغیر کسی شرط کے پورا کیا جانا ہوگا۔
روس گروپ 1+4 کا ایک رکن ہے، جو گروپ کے دیگر اراکین کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بحال کرنے اور مئی 2018 میں واشنگٹن کے اس سے غیر معقول اور غیر ذمہ دارانہ انخلا کے بعد اس بین الاقوامی معاہدے پر امریکہ کو واپس کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
پابندیوں کے خاتمے پر مرکوز ویانا مذاکرات کا آٹھواں دور اسلامی جمہوریہ ایران کے سینئر مذاکرات کار "علی باقری کنی" کی تہران سے ویانا واپسی کے بعد- معمول کے مذاکرات کے حصے کے طور پر دو روزہ مختصر دورے کے بعد- آسٹریا کے دارالحکومت میں جاری رہا۔
مذاکرات کا آٹھواں دور مذاکرات کا طویل ترین دور ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مذاکرات کار ماہرین اور سینئر مذاکرات کاروں کی مختلف سطحوں پر ملاقاتیں کر کے معاہدے کے مسودے پر کام کر رہے ہیں۔
ان ملاقاتوں کے سلسلے میں اعلی ایرانی مذاکرات کار علی باقری کنی نے تہران سے ویانا واپسی کے بعد اپنی پہلی ملاقات میں جوہری معاہدے کے کوارڈینٹیر"انریکہ مورا" کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔
نیز ان ملاقاتوں کے تسلسل میں اسلامی جمہوریہ ایران، یورپی یونین اور گروپ 1+4 کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے فریم ورک کے باہر ایک غیر سرکاری ملاقات بھی ہوئی۔
روسی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ "میخائل الیانوف" نے بھی پیر کی شام ٹویٹ کیا کہ انہوں نے ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ سے ویانا میں ملاقات کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ویانا مذاکرات میں ایران کے چیف مذاکرات کار ڈاکٹر علی باقری کنی سے ملاقات کی۔ وہ ابھی تہران سے ویانا واپس آئے ہیں۔ مذاکرات مکمل کرنے کے لیے ہمارے سامنے گہرا کام ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ