1 مارچ، 2022، 8:47 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84667070
T T
0 Persons
خطیب زادہ کا امریکی دھمکی پر ردعمل: ایران ہمیشہ کیلئے انتظار نہیں کرے گا

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنے امریکی ہم منصب کے ان ریمارکس کے رد عمل، جس نے دھمکی دی تھی کہ اگر تہران مذاکرات میں زیادہ سخت رویہ اپنائے تو واشنگٹن مذاکرات سے دستبردار ہو جائے گا، میں کہا کہ ایران معاہدے کے لیے تیار ہے، لیکن وہ ہمیشہ کیلئے انتظار نہیں کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق، "سعید خطیب زادہ" نے منگل کی صبح کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ نے سالوں سال ہے کہ جوہری معاہدے کو چھوڑا ہے لہذا اس کو یہ ضمانت دینی ہوگی کہ وہ یہ کام دوبارہ نہیں دہرائے گا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ تمام ممالک کے پاس "متبادل آپشنز" ہیں۔ تاہم، امریکی متبادل آپشن کا کھوکھلاپن پہلے ہی ثابت ہوچکا ہے۔ گپ شپ اور بڑبڑانا کام نہیں کرے گا اور نہیں چلے گا یہ صرف اور صرف  فیصلہ ہی ہے جو نتیجہ خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وائٹ ہاؤس فیصلہ کرتا ہے تو معاہدہ مکمل طور پر دستیاب ہے۔ ایران معاہدے کے لیے تیار ہے لیکن وہ ہمیشہ انتظار نہیں کرے گا۔

مذاکرات کا آٹھواں دور رواں سال 27 دسمبر کو ویانا میں شروع ہوا تھا اور شرکاء نے اب تک معاہدے کا مسودہ مکمل کر کے کچھ متنازعہ امور پر فیصلہ کیا ہے۔

مذاکرات کا آٹھواں دور ان میں سب سے طویل ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مذاکرات کار مختلف سطحوں کے ماہرین اور اعلی مذاکرات کاروں کی ملاقاتیں کرکے ایرانی عوام کے قانونی حقوق کے حصول کی کوشش کررہے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .