5 اگست، 2022، 11:17 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84844990
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

تہران، ارنا - ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں بعض دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ 'حسین امیرعبداللہیان نے جمعہ کے روز اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران ایرانی عازمین کے حالیہ حج کے انعقاد کیلیےعراقی وزیر خارجہ کی کوششوں کو سراہا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے حج کے دوران سعودی عرب میں گرفتار ہونے والے ایرانی ہم وطن کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس کی رہائی کے لیے پیغام پہنچانے کی درخواست کی۔

انہوں نے شدید گرمی اور خشک سالی کی وجہ سے عراق کے جنوبی علاقوں میں آتشزدگی کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا کہ بدقسمتی سے عراق میں اس آگ سے اٹھنے والے دھوئیں نے ایرانی صوبے خوزستان کے علاقے آزادگان کے رہائشی علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران اس آگ پر فوری قابو پانے کے لیے مشترکہ مدد کے لیے تیار ہے۔

اس موقع میں فواد حسین نے آگ پر قابو پانے کیلیے دوطرفہ تعاون کے لیے آمادہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے علاقے کے لوگوں کی آمد وشد کیلیے سردشت کی 'کیلہ' سرحد کے کھولنے کا خواہاں ہے جو عراقی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا۔

فریقین نے ویانا کے مذاکرات کی آخرین صورتحال پر گفتگو کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .