ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے عراقی شہر زاخو پر بمباری کی مذمت کی جس کے نتیجے میں دسیوں نہتے شہریوں کی جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عراقی حکومت اور عوام بالخصوص اس المناک حملے کے لواحقین سے گہری ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے عراق میں قیام استحکام اور سلامتی کی ایرانی حمایت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق کی سلامتی کو اپنی ہی سلامتی سمجھتا ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" نے اس حوالے سے کہا کہ اس حملے کے محل وقوع پر بغداد اور جنوبی صوبوں کے 500 سے 600 تک سیاح موجود تھے جن میں سے اب تک 9 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ