8 اکتوبر، 2021، 4:36 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84496946
T T
0 Persons
ایران کی افغانستان کے صوبے قندوز میں حالیہ دہشتگردی کاروائی کی مذمت

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے صوبے قندوز کے ایک مسجد میں حالیہ دہشتگردی کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے گہری ہمدری کا اظہار کرلیا۔

"سعید خطیب زادہ" نے افغانستان کے صوبے قندوز میں حالیہ تباہ کن بم دھماکے کی شدت سے مذمت کرتے ہوئے اس حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشتگردی کسی بھی قسم اور کسی بھی گروہ اور دھارے کیجانب سے مذموم ہے۔

رپورٹ کے مطابق، آج بروز جمعے کے دوپہر کو افغانستان کے صوبے قندوز کے شیعوں کے "سید آباد" مسجد میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں اب تک 15 افراد شہید اور 90 سے زائد افراد زمی ہوگئے ہیں۔

طالبان گروہ کے ترجمان "ذبیح اللہ مجاہد" نے اس حملے کو ایک جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کی خصوصی فورسز علاقے میں تحقیقات کے لیے پہنچی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .