ایران عراق میں قیام استحکام اور سلامتی کی حمایت کرتا ہے: امیرعبداللہیان

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، عرقی علاقے کردستان کے شہر زاخو کی حالیہ خونین دہشتکردی کاروائی کی مذمت کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" نے آج بروز جمعرات کو عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، عراقی علاقے کردستان کے صوبے دھوک کے شہر زاخو کی حالیہ خونین دہشتگردی حملے کی مذمت کی جس میں نہتے بےگناہ بچوں، خواتین اور اس علاقے کے قدرتی مناظر سے حظ اٹھانے کے سیاحوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے عراقی حکومت اور عوام اور اس المناک حملے کے لواحقین سے گہری ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک، عراق میں قیام استحکام اور سلامتی کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب کو تہران میں منعقدہ حالیہ آستانہ امن عمل کے ساتویں سربراہی اجلاس کے اراکین کے نقطہ نظروں اور کیے گئے فیصلوں بالخصوص سرحدی علاقوں کے سیکورٹی مسائل کے حل کیلئے پُرامن طریقوں کے استعمال کی رپورٹ پیش کی۔

دراین اثنا، عراقی وزیر خارجہ نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے تعزیتی پیغام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شہر زاخو میں بغداد اور بصرہ سے آنے والے سیاحوں کی کل رات کا دورہ کیا اور اس شہر پر بمباری اور حالیہ تبدیلیوں کا قریب سے معائنہ کیا اور اس دہشتگردی کاروائی کی شدت سے مذمت کی اور اس کو عراق کی راضی سالیمت اور قومی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .