ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کا ایران اور سعودی عربے کے مذاکرات پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں استحکام، سلامتی اور ترقی کو مضبوط بنانے اور علاقائی مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلیے عراق کی کوششوں اور تعمیری کردار کو سراہا۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز پیر اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے خطے میں استحکام، سلامتی اور ترقی کو مضبوط بنانے اور علاقائی مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلیے عراق کی کوششوں اور تعمیری کردار کو سراہا۔

فریقین نے دوطرفہ، علاقائی امور سمیت ایران اور سعودی عرب کے ہونے والے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب کو عید الاضحی اور عید غدیر خم کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے علاقائی مذاکرات کو آگے بڑھانے اور اس ملک کے ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے اس ملک کے ساتھ دوطرفہ اور علاقائی امور کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر فواد حسین نے بھی ان اعیاد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جدہ میں حالیہ سربراہی اجلاس میں عراق کی موجودگی کے باوجود اس اجلاس کا جائزہ لیا۔

عراق کے وزیر خارجہ نے کہا کہ عراقی حکومت نے جدہ کے اجلاس میں علاقائی تعاون کے لیے ضروری مذاکرات اور مشاورت کی ہے عراق بدستور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .