ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ علی باقری کنی نے کچھ منٹ پہلے انریکہ مورا جوہری معاہدے کے کوارڈینیر سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔
انریکہ مورا بلومبرگ میں شائع ہونے والی ڈیڈ لائن کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے مذاکرات کے تسلسل کے لیے اپنی امید کا اظہار کیا۔
ایرانی مذاکراتی ٹیم نے جمعرات کے روز باقری کنی کی قیادت میں پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کیلیے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا پہنچ گئی۔
ایک ایرانی سفارتکار نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے کہا کہ سیف گارڈ مسائل کی نوعیت سیاسی ہیں اور انہیں مستقبل میں ایران کے خلاف بہانے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں کہا کہ معاہدے کا استحکام اس کے توازن میں ہے اور بھروسے کے ساتھ بھروسا حاصل کیا جاتا ہے ۔
اس ایرانی سفارتکار نے کہا کہ اب ویانا میں وقت فیصلہ کن ہے اور جلد از جلد ایرانی فریق کی یقین حاصل کی جانی چاہیے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ