سیف گارڈ مسائل کی نوعیت سیاسی ہیں اور انہیں مستقبل میں ایران کے خلاف استعمال نہیں کیا جانا چاہیے: ایرانی سفارتکار

تہران، ارنا – ایک ایرانی سفارتکار نے کہا ہے کہ سیف گارڈ مسائل کی نوعیت سیاسی ہیں اور انہیں مستقبل میں ایران کے خلاف بہانے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

ایک ایرانی سفارتکار نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے کہا کہ معاہدے کا استحکام اس کے توازن میں ہے اور بھروسے کے ساتھ بھروسا حاصل کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیف گارڈ کے مسائل سیاسی دباؤ کی وجہ سے پیدا کیے گئے ہیں اور سیاسی دباؤ کے ساتھ جاری ہوں گے اور انہیں مستقبل میں ایران کے خلاف ایک بہانے کے طور پر استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

اس ایرانی سفارتکار نے کہا کہ اب ویانا میں وقت فیصلہ کن ہے اور جلد از جلد ایرانی فریق کی یقین حاصل کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ بے اساس اور معمولی مسائل پر توجہ مرکوز کرنے سے یہ بات ظاہر ہوتا ہے کہ  دوسرا فریق سنجیدہ نہیں ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .