5 اگست، 2022، 4:14 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84845274
T T
0 Persons

لیبلز

مذاکرات کا ماحول سنجیدہ ہے/ وقت مذاکرات کا نتیجہ تعین کرے گا: الیانوف

تہران، ارنا -  روسی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے ویانا میں پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کے ماحول کو سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وقت مذاکرات کے نتائج کا تعین کرے گا۔

یہ بات میخائل الیانوف نے ایرانی سنیئر مذاکرات کار علی باقری کیساتھ ملاقات سے پہلے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

روسی مذاکراتکار نے کہا کہ  میرے لیے مذاکرات کی صورتحال پوری طرح واضح نہیں ہے، لیکن بظاہر تمام فریق حتمی متن کے بارے میں ایک اتفاق رائے پر پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حتمی نقطہ تک پہنچنا "شاید بہت آسان نہ ہوئے اور وقت تعین کرے گا کہ ہم کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔ لیکن مجموعی طور پر مذاکرات کا ماحول سنجیدہ ہے۔
پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کا نیا دور، تقریباً پانچ ماہ کے وقفے کے بعد، جمعرات کو آسٹریا کے دارالحکومت میں شروع ہو گیا ہے۔ یہ بات چیت اس وقت شروع ہوئی جب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے جوہری معاہدے کے بچانے کیلیے ایک نیا مسودہ پیش کیا ہے جس کو جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے بہترین تجویز قرار دیا ہے۔
اس کے بعد انریکہ مورا نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ یورپی یونین کے تجویز کردہ متن پر مبنی بات چیت کے مطابق جاری رکھے گا۔

لیکن الیانوف کا کہنا ہے کہ اس متن کا تعلق یورپی یونین سے نہیں ہے اور یہ ایک دستاویز ہے جو گزشتہ مارچ میں ویانا میں ہونے والے مذاکرات کے آخری دور میں تیار کی گئی ہے لیکن اس کی کچھ شقوں میں ترمیم کی گئی ہے۔

انہوں نے مجھے یقین کہ یہ ایک غلط  تشریح ہے ۔ کیونکہ یہاں یورپی یونین کا کوئی متن نہیں ہے، بلکہ ایک مشترکہ متن ہے جس میں یورپی یونین کے رابطہ کاروں نے متعدد ترامیم کی تجویز دی ہے۔ لہذا، متن کا تعلق یورپی یونین سے نہیں ہے، بلکہ ایک مشترکہ میراث ہے جو میز پر باقی ہے اور اس پر بحث کی جاتی ہے۔

روسی مذاکرات کار نے کہا کہ ایرانی فریق نے اپنی تجاویز کو پیش کیا ہے جو یورپیوں کی اصلاح سے بالاتر ہے۔

ایرانی مذاکرات کار علی باقری کنی نے مذاکرات کے آغاز سے قبل کہا تھا کہ ہم نے ویانا مذاکرات کے جلد اختتام کی راہ ہموار کرنے کے لیے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔

باقری نے کہا کہ اگر دوسرا فریق تیار ہوئے تو ایران بھی مختصر مدت میں مذاکرات کو نتیجے تک پہنچنے کے لیے تیار ہو گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .