ایران امریکہ جوہری معاہدے سے دوبارہ دستبردار ہونے کیساتھ معاوضہ چاہتا ہے: سی این این

تہران، ارنا – امریکی سی این این ٹی وی چینل نے با خبر ذارئع کی جانب سے دعوی کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پابندیاں ہٹانے سے مذاکرات میں امریکہ کی جوہری معاہدے سے دوبارہ علیحدگی کی صورت میں معاوضہ چاہتا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق، ایک علاقائی سفارت کار جسے اس معاملے پر بریفنگ دی گئی تھی، نے کہا کہ ایران کو امریکی مستقبل صدر کے اس معاہدے سے دستبردار ہونے اور اس ملک پر نئی پابندیاں لگانے کے امکان کے بارے میں شکوک و شبہات ہیں جو کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو دہرایا جائے گا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن ایرانی تجویزات پر غور کرتا ہے جو یورپی یونین کے ذریعہ پیش کی گئی ہے۔

انہوں نے منگل کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یورپی یونین کو اپنے موقف سے مطلع کرے گا۔

انہوں نے ایرانی تجویزآت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم یورپی یونین کو اپنے خیالات سے آگاہ کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے ویانا معاہدے کے مسودے پر اپنا تحریری جواب فراہم کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر امریکی ردعمل حقیقت پسندانہ اور لچکدار ہو تو معاہدہ طے پا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .