14 اگست، 2022، 7:17 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84853479
T T
0 Persons

لیبلز

کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے بانی پاکستان سے خراج عقیدت پیش کی

تہران۔ ارنا- پاکستانی شہر کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سے خراج عقیدت پیش کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، پاکستانی شہر کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل "حسن نوریان" نے بانی پاکستان قائد اعظم (محمد علی جناح) کے مزار پر حاضر ہوکر آپ سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر اعلی "مراد علی شاہ"، اسمبلی کے اسپیکر "آغا سراج دورانی"، قائم مقام گورنر سندھ اور اس ملک کے دیگر حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد دی۔

نوریان نے کراچی میں ایرانی مشن کے ٹوئٹر اکاونٹ میں میں سندھ کے صوبائی وزیر اعلی سید مراد علی شاہ سے اپنی حالیہ ملاقات کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام پاکستانیوں کو گہری عقیدت کا اظہار کرتے ہیں جو اس خاص دن کو منا رہے ہیں۔۔۔ پاک ایران زندہ باد"

واضح رہے کہ آج مطابق 14 اگست، پاکستان کی یوم آزادی کی 75 ویں سالگرہ ہے جو بانی پاکستان کے مزار میں پاکستانی حکام اور دیگر غیر ملکی عہدیداروں کی شرکت سے منائی گئی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .